(ایجنسیز)
کابل …افغانستان میں صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان نے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔افغانستان میں 5 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم گذشتہ روز شروع کی گئی۔ صدارتی انتخابات میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں
تاہم اصل مقابلہ پشتون رہنما اشرف غنی اور 2009 کے انتخابات میں شکست کھانے والے تاجک رہنما عبداللہ عبداللہ کے درمیان متوقع ہے۔ حامد کرزئی کے بھائی قیوم کرزئی اور سابق جنگجو عبدالرسول سیاف بھی حصہ لے رہے ہیں۔ افغان طالبان پہلے ہی انتخابات کو مسترد کر چکے ہیں۔